31 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شام کی ملت و حکومت کو مغربی اور علاقے کے بعض ملکون کی سازشوں کا سامنا ہے۔

ابنا: جنرل احمد وحیدی نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ علاقے کے بعض ممالک جو مغربی ملکوں کی مدد سے شام میں ہتھیار بھیج رہے ہیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ انہوں نے ان اقدامات سے شام کے عوام کے مطالبات کو تشدد اور خونریزی سے جوڑ دیا ہے۔ جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ شام کے بارے میں مغربی حکام کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ پوری طرح سے شام کے مسئلے میں الجھ چکے ہیں اور ان کا ایک ھدف یہ ہے کہ وہ شام کے مسئلے کے سہارے فلسطین کے حالات سے رائے عامہ کو منحرف کردیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ شام کے عوام نے بیرونی مداخلت کو سختی سے مسترد کردیا ہے البتہ شام میں عوام کا ایک طبقہ اپنے مطالبات رکھتا ہے اور حکومت کو یہ مطالبات پورے کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقائي اور سامراجی ملکوں نے دہشتگردوں کے لئے ہتھیار بھیج کر ان مطالبات کو تشدد سے جوڑ دیا ہے۔.......

/169